Loading
نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری پوائنٹ پر مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پر سیکیورٹی پر متعین عملے نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے۔
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی انٹری گیٹ پر اچانک تیز رفتار کار انٹری گیٹ پر آتے دیکھ کر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سواروں نے گاڑی نہ روکی تو اہلکاروں نے سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے گاڑی کو رکوانے کے لیے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 افراد جن کے نام رحمت اللہ اور عبدل جبار معلوم ہوئے شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پمز منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایک ملزم کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے نکلا، دوسرا ملزم بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تھانہ کوہلو کا مطلوب اشتہاری ہے۔
گولیاں لگنے سے دونون زخمی ہوگیے جبکہ گاڑی کی فرنٹ اسکرین ٹوٹ گئی، دونوں زخمیوں کو پمز منتقل کیا گیا ہے جنکی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل