Loading
سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں گاڑیوں کے معمولی تصادم کا تنازعہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا جہاں ایک فریق نے مبینہ طور پر دوسرے فریق کی گاڑی کو آگ لگا دی۔
ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق تنازعہ دو قبائلی افراد شکر خان اور حیات خان کے درمیان گاڑیوں کے ٹکرانے کے بعد شروع ہوا جس کے حل کے لیے دونوں فریقین کے سامنے جرگہ بھی منعقد کیا گیا۔
جرگے کے فیصلے کے مطابق شکر خان کی گاڑی حاجی حیات خان کے سامنے لائی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی حاجی حیات خان کے بیٹے کو ٹکر لگنے کے معاملے میں پیش کی گئی تھی۔
حاجی حیات خان کے مطابق گاڑی صرف لوگوں کے سامنے دیکھنے کے لیے منگوائی گئی تھی اور اسے بعد میں واپس کردیا جانا تھا تاہم الزام ہے کہ گاڑی واپس کرنے کے بجائے اسے آگ لگا دی گئی۔
واقعے پر متاثرہ فریق نے شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ شخص کی جانب سے تاحال واقعے کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل