Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
لانڈھی شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے 40 سالہ شاہد زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پاک کالونی بڑا بورڈ کے علاقے میں غریب نواز کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ حماد زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب لیاری عثمان آباد میں محمدی فٹبال گراؤنڈ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ بلال شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا۔
کورنگی نمبر 4، سیکٹر 50 اے میں اہلحدیث مسجد کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ محمد فرمان زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل