Friday, September 04, 2026
 

زرداری خاندان لندن میں اکٹھا، بلاول اور بختاور کے بعد آصفہ کی آمد بھی متوقع

 



پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے جہاں وہ اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے لندن روانگی سے قبل تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا جس کے بعد وہ مختصر دورے پر پیرس گئے اور آج شام لندن پہنچے۔ دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری بھی اپنے شوہر محمود چوہدری اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتے تک قیام متوقع ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل