Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ افسوسناک واقعات میں ایک شخص کرنٹ لگنے جبکہ ایک نوجوان نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔
بلدیہ نمبر 8 کے علاقے سعیدہ آباد میں پولیس چوکی کے قریب ایک شخص زیر زمین بجلی کی تار کاٹنے کے دوران کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔
پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق نوجوان کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل