Loading
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کا بندرگاہی نظام جدید اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔
پاکستان کے بندرگاہی نظام میں جدید اصلاحات سے تجارت، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری کیلئے وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات سرگرم عمل ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نیشنل پورٹس ماسٹر پلان تیار کر کے جامع حکمتِ عملی وضع کی گئی۔
اسی حکمتِ عملی کے تحت یکساں پورٹ ٹیرف نظام نافذ کیا گیا جس سے بندرگاہی سرگرمیوں میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملا، کراچی پورٹس پر جدید کارگو مینجمنٹ سسٹم متعارف کر کے گنجائش بڑھانے اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
پاکستان سنگل ونڈو اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ نافذ کیا گیا جس سے کارگو کلیئرنس کا وقت 53 گھنٹے سے کم ہو کر 18 گھنٹے رہ گیا، فیس لیس کسٹمز نظام کے ذریعے اسیسمنٹ افسران کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کیا گیا۔
کسٹمز، بینکوں اور پورٹ آپریٹرز کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منسلک کر کے کاروباری عمل کو تیز اور آسان بنایا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن، جدید کسٹمز نظام اور بندرگاہی اصلاحات سے کارگو ہینڈلنگ، تجارتی سہولت کاری اور آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی پر مبنی بندرگاہی نظام پاکستان کو عالمی تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل