Loading
پی آئی اے کی فضائی میزبان سمیرا آفتاب کی جانب سے ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز میں مبینہ طور پر موبائل فون اسمگلنگ کے معاملے میں تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے خاتون فضائی میزبان سمیرا آفتاب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فضائی میزبان کو کراچی ایئرپورٹ پر پکڑے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون فضائی میزبان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور اسمارٹ واچز برآمد ہوئی تھیں جبکہ بعض اسمارٹ واچز مبینہ طور پر پی آئی اے کی جانب سے فراہم کی گئی کیپ کے اندر چھپائی گئی تھیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اس واقعے سے قومی ایئرلائن کی ساکھ متاثر ہوئی جس کے باعث فضائی میزبان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگر شوکاز نوٹس کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیا گیا تو فضائی میزبان سمیرا آفتاب کو ملازمت سے برخاست کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل