Tuesday, September 08, 2026
 

سابق کپتان کیون پیٹرسن انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کے مینٹور مقرر

 



انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر کیون پیٹرسن کو انگلینڈ مینز وائٹ بال ٹیم کا اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کردیا گیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پیٹرسن کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ ای سی بی کے مطابق کیون پیٹرسن برینڈن میک کولم کے ساتھ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگلے سال آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں میں ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوروں کے علاوہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی انگلینڈ ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ Welcome, @KP24! ???? Full story: https://t.co/qVtdHoXsY3 pic.twitter.com/0sKUuqBw0i — England Cricket (@englandcricket) September 7, 2026 کیون پیٹرسن نے کہا کہ انہیں ورلڈکپ جیتنے کے لیے انگلینڈ ٹیم کی مدد کی پیشکش پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے بعد دوبارہ انگلینڈ کا یونیفارم پہننا ان کے لیے ایک خاص لمحہ ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل