Tuesday, September 08, 2026
 

امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی تفصیلات جاری کر دیں

 



امریکا نے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کی تفصیلات جاری کردیں امریکی سینٹ کام کے مطابق کارروائی کے دوران 94 بحری جہازوں کے راستے تبدیل کیے گئے جبکہ ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی پر 3 ایرانی بحری جہازوں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فورسز نے معائنے کے لیے 2 تجارتی جہازوں کی تلاشی بھی لی، جبکہ ایک خفیہ آپریشن کے دوران سمندر میں موجود 80 بحری بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ سمندری راستے کی صفائی کے بعد اس علاقے میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں اضافہ متوقع ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 20 امریکی طیارہ بردار جہاز بحیرہ عرب میں بحری ناکہ بندی کی کارروائی میں مصروف ہیں۔ امریکی حکام نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے۔ امریکی دعوؤں پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل