Wednesday, September 09, 2026
 

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے لبنان میں فوری جنگ بندی اور فوجیں نکالنے کا مطالبہ کردیا

 



نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے لبنانی سرزمین سے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ گوتریس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں جنوبی لبنان میں شہری ہلاکتوں، اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کے احکامات کے باعث لوگوں کی مشکلات اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام فریقوں سے فوری طور پر دشمنی ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی سرزمین پر طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔ ان کے مطابق خطے میں مزید کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے بجائے شہریوں کے تحفظ اور امن کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ I am deeply concerned by the escalation of Israeli military operations in southern Lebanon. I condemn the mounting civilian casualties, the distress & displacement caused by the evacuation orders, and the scenes of massive destruction & devastation. Civilians & civilian objects… — António Guterres (@antonioguterres) September 8, 2026 گوتریس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باعث شہری آبادی کو نقل مکانی اور بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے۔ تازہ اپیل سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل