Wednesday, September 09, 2026
 

سانحہ پمز: سینیٹ کمیٹی کا سخت ایکشن، سابق ای ڈی پمز سمیت تمام ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

 



سینیٹ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز پر سخت ایکشن لیتے ہوئے  سابق ای ڈی پمز سمیت تمام ذمہ داران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے سانحہ پمز کے ملزمان کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ ملزمان کے اثاثے مقدمات کیساتھ اٹیچ کرنے کی ہدایت کر دی۔ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس کے دوران سینیٹر ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، ایمل ولی کے سوالات پر عابد شیر علی غصہ میں آگئے۔ سینیٹر عابد شیر علی  نے  کہا کہ آپ کمیٹی کے ممبر کے طور پر سوال کریں،سینیٹر ایمل ولی  نے کہا کہ آپ کون ہیں؟ سینیٹر قرۃ العین مری نے دونوں کو خاموش کروایا، عابد شیر علی نے کہا کہ آپ ایس ایچ او نہیں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل