Loading
سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی کے روبرو میر رضا قتل کیس میں بزنس پارٹنر احمد اور وینڈر عبداللہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے موقع پر درخواست گزار احمد، عبداللہ اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت احمد اور عبداللہ کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔
وکیل خالد ممتاز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس چالان میں درخواست گزاروں کا نام شامل نہیں۔ اس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزاروں کا نام چالان میں شامل نہیں؟
تفتیشی افسر نے عدالت میں چالان کی نقول جمع کروا دیں اور عبوری چالان میں احمد اور عبداللہ کے نام شامل نہ ہونے کی تصدیق کردی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ مدعی مقدمہ کہاں ہیں؟ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی مقدمہ پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ آرڈر میں درخواست ضمانت واپس لینے کی وجوہات نہیں لکھی جا رہیں۔ بعد ازاں عدالت نے احمد اور عبداللہ کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل