Saturday, September 12, 2026
 

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی نوید سنادی

 



محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے بارشوں سے متعلق پیشگوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور اڑیسہ (بھارت) پر موجود ہوا کا کم دباؤ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ تک پہنچ گیا ہے جو بتدریج آگے بڑھتے ہوئے کل سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کل سے کراچی میں سمندری ہواؤں کے ساتھ شمال مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جبکہ سمندری ہوائیں جزوی متاثر ہونے کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے جو 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والے اس سسٹم کے نتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں کہیں درمیانی اور کہیں موسلادھار بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل