Sunday, September 13, 2026
 

نیا موسمی سسٹم اثر انداز، کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

 



خلیج بنگال اور بھارت میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے سبب کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ پر موجود ہوا کا ایک کم دباو اب مدھیہ پردیش اور ملحقہ علاقے پر موجود ہے جس کے مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا امکان ہے۔ حالیہ سسٹم کے زیر اثر پیر اور منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 15 ستمبر کے دوران تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، بدین، سجاول اور ٹنڈو محمد خان کے اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 14 سے 15 ستمبر کے دوران سانگھڑ، خیرپور، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری اور جامشورو کے اضلاع میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل