Loading
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی میں ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان کی غرض سے اغوا کیے گئے غیر ملکی شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق غیر ملکی شہری کو آج صبح سیکٹر G-8 سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا تھا، ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے رہائی کے بدلے ایک لاکھ امریکی ڈالر تاوان طلب کیا۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی محمد خرم اشرف کی زیرِ نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کو بروئے کار لاتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ سہالہ کی حدود سے مغوی غیر ملکی شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق غیر ملکی شہری کے اغوا میں ملوث 09 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے دوران واردات اسلحہ کے زور پر دیگر سٹاف سے نقدی،قیمتی موبائل فونز اور اشیاء بھی چھین لئے تھے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی 03 گاڑیاں، چھینی گئی نقدی اور موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ شہریوں بالخصوص غیر ملکی باشندوں کی جان و مال سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل