Sunday, September 13, 2026
 

رضا اللہ کی ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، شاہد آفریدی بھی معترف

 



قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رضا اللہ کے شاندار آل راؤنڈ ڈیبیو پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے نمایاں فرق پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رضا اللہ نے اپنی قوت ارادی اور بڑے دل سے سب کو دکھا دیا کہ عزم و حوصلے سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ Fantastic all-round debut for Razaullah! He made a massive difference to the team and showed to everyone what can be achieved with will power and a big heart. My best wishes are with him. I really hope that PCB and team management take good care of him. — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 11, 2026 شاہد آفریدی نے نوجوان کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ رضا اللہ کا بھرپور خیال رکھیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، تاہم نوجوان کھلاڑی رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ رضا اللہ نے 9 چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کے سبب پاکستان، انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ رضا اللہ جب وکٹ پر آئے تب قومی ٹیم کو انگلش ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے 4 رنز درکار تھے اور محض دو وکٹیں باقی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل