Loading
قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے گردی پنکئی سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغوی مقامی تاجر کے کھیت سے خربوزے لوڈ کرنے کی غرض سے آئے تھے۔
پولیس کے مطابق مسلح موٹرسائیکل سوار افراد پانچوں افراد کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویوں میں انعام رضا، باقر حسین، محمد عدنان، محمد شہزاد اور محمد اذان شامل ہیں، جبکہ تمام مغویوں کا تعلق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے ہے۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل