Monday, September 14, 2026
 

بھارت کی سبکی؛ چینی صدر برکس ڈنر میں شرکت کیے بغیر لوٹ گئے؛ مودی منہ دیکھتے رہ گئے

 



چینی صدر شی جنپنگ کا بھارت کا یہ دورہ تقریباً سات سال بعد ہوا تھا اور ایسے تاریخی موقع پر اپنے شیڈول کو مختصر کرکے وطن روانگی نے کئی سوالات کو جنم دیدیا جب کہ برکس تنظیم کے سربراہان مملکت اور کئی عالمی شخصیات ان کی منتظر تھیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جنپنگ برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 12 ستمبر کو نئی دہلی پہنچے اور 13 ستمبر کو اپنا شیڈول مکمل کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ حیران کن طور پر چین کے صدر شی جنپنگ نے برکس اجلاس کے بعد میزبان بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے شرکا کو دیئے گئے گالا ڈنر میں شرکت کیے بغیر ہی اپنے وطن لوٹ گئے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے برکس رہنماؤں اور دیگر اہم شخصیات کے اعزاز میں دیا گیا گالا ڈنر ایک اہم ایونٹ تھا جو چینی صدر کے دورۂ بھارت کے شیڈول میں بھی شامل تھا۔ بھارتی میڈیا میں چین کے صدر شی جنپنگ کی گالا ڈنر میں عدم شرکت کو نمایاں کیا گیا اور سوشل میڈیا اور بعض رپورٹس میں یہ سوال اٹھا کہ آیا چینی صدر نے اجلاس جلد چھوڑ دیا تھا۔ تاہم چین یا بھارت کی جانب سے سرکاری سطح پر صدر شی جنپنگ کے ڈنر گالا میں عدم شرکت پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ چینی صدر شی جنپنگ نے بھارت میں ہونے والے اس اجلاس میں اگلے سال ہونے والے 19ویں برکس سربراہی اجلاس کی میزبانی کا اعلان بھی کیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل