Thursday, September 17, 2026
 

ذخیرہ اندوزوں سے ضبط گندم میں مبینہ خردبرد، اے سی خیرپور سمیت 4 افسران معطل

 



حکومت سندھ نے ذخیرہ اندوزوں سے ضبط کی گئی گندم میں مبینہ خردبرد پر اسسٹنٹ کمشنر سوبھودیرو ضلع خیرپور، مختیارکار اور فوڈ کنٹرولر سمیت 4 افسران کو معطل کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے چاروں افسران کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ معطل افسران گندم کی مبینہ خردبرد، بدانتظامی اور بے ضابطگیوں میں میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سوبھودیرو شاہ محمد، مختیارکار سوبھودیرو وقار شیخ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خیرپور مشتاق احمد شیخ اور انچارج پی آر سی رانی پور پیر بخش جونو کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی حکومت سندھ کی حالیہ انسداد ذخیرہ اندوزی مہم کے دوران ضبط کی گئی گندم میں مبینہ خردبرد پر کی گئی ہے اور چیف سیکریٹری سندھ نے معطل افسران کے کیسز مزید تحقیقات کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ اور وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کو بھجوا دیے ہیں۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل