Loading
راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں شادی شدہ لڑکی کو ان کے والد کے دوست نے اسلحے کی نوک پر مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ بچوں کے ہمراہ صوابی گئی ہوئی تھیں اور میری بیٹی کے ہاں بیٹی پیدا ہوئے تقریبا 40 دن ہوئے ہیں جو میرے گھر پر ہی ٹھہری ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میری غیر موجودگی میں میرے شوہر کا دوست ناصر خان میرے گھر آیا اور میری بیٹی کے ساتھ اسلحے کی نوک پر زبردستی جنسی زیادتی کی۔
مقدمے کے لیے درج درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ملزم بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا، بیٹی نے فون کرکے سب بات بتائی جبکہ میرے پہنچے تک ملزم فرار ہوگیا۔
درخواست گزار خاتون نے استدعا کی ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ ان کے والد کے دوست نے سخت زیادتی کی ہے لہٰذا قانونی کاروائی کی جائے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل