Tuesday, September 22, 2026
 

لیزر ٹریٹمنٹ چھوڑیئے، چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کے گھریلو طریقے اپنائیے

 



چہرے کے غیر ضروری بال خواتین کے لیے ایک عام کاسمیٹک مسئلہ ہیں اور بہت سی خواتین انہیں دور کرنے کے لیے تھریڈنگ سے لے کر مہنگے لیزر ٹریٹمنٹس تک مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں۔ تاہم بعض گھریلو طریقے بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، اگرچہ ان کے نتائج ہر فرد میں یکساں ہونا ضروری نہیں۔ چہرے پر زائد بالوں کی ایک وجہ ہارمونز میں عدم توازن بھی ہوسکتی ہے، جبکہ بعض مخصوص ادویات، جن میں اسٹیرائڈز شامل ہیں، بھی بالوں کی غیر معمولی افزائش کا سبب بن سکتی ہیں۔ اگر بال اچانک یا غیر معمولی طور پر بڑھنے لگیں تو صرف گھریلو نسخوں پر انحصار کرنے کے بجائے طبی مشورہ لینا زیادہ مناسب ہے۔ چینی اور لیموں کا آمیزہ روایتی گھریلو طریقوں میں چینی اور لیموں کا آمیزہ بھی شامل ہے۔ اسے تیار کرنے کے لیے آدھا کپ پانی میں دو چائے کے چمچ چینی اور لیموں کے چند قطرے شامل کرکے آمیزہ ابالا جاتا ہے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے متاثرہ حصے پر تقریباً 20 سے 25 منٹ کے لیے لگانے اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھونے کا طریقہ بتایا جاتا ہے۔ لیموں اور شہد کا مکسچر لیموں اور شہد کا مکسچر بھی اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس طریقے میں ایک چائے کا چمچ شہد، دو کھانے کے چمچ چینی اور لیموں کے چند قطرے ملا کر تقریباً پانچ منٹ گرم کیے جاتے ہیں۔ آمیزے کو قدرے ٹھنڈا کرنے کے بعد اسے چہرے پر ویکس کی طرح استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ لیموں جلد پر جلن پیدا کرسکتا ہے، اس لیے اسے استعمال کرنے سے پہلے حساس جلد پر احتیاط ضروری ہے۔ انڈے کی سفیدی، چینی اور آٹا ایک اور نسخے میں انڈے کی سفیدی، چینی اور چاول کے آٹے کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے دو چمچ انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچ چینی اور آدھا چائے کا چمچ چاول کا آٹا اچھی طرح مکس کیا جاتا ہے۔ آمیزے کو چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگانے کے بعد 20 سے 30 منٹ تک خشک ہونے دیا جاتا ہے اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیا جاتا ہے۔ جو کے دلیے اور کیلے کا آمیزہ جو کے دلیے اور کیلے کا آمیزہ بھی چہرے کے غیر ضروری بالوں کے لیے ایک روایتی گھریلو طریقے کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک کیلے کو اچھی طرح میش کرکے دو کھانے کے چمچ جو کا دلیہ شامل کیا جاتا ہے۔ مکسچر کو چہرے پر سرکلر موشن میں لگانے، تقریباً 15 منٹ ہلکے ہاتھ سے مساج کرنے اور بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے دھونے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ پپیتا اور ہلدی کا مکسچر پپیتا اور ہلدی کا مکسچر بھی اسی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے لیے پکے ہوئے پپیتے کو پیس کر اس میں ایک چٹکی پسی ہوئی ہلدی ملائی جاتی ہے، جس کے بعد آمیزے سے 15 سے 20 منٹ تک چہرے پر مساج کرکے اسے پانی سے دھو لیا جاتا ہے۔ پپیتے میں موجود ’پاپین‘ انزائم کے بارے میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ یہ بالوں کے فولیکلز پر اثر انداز ہوسکتا ہے، تاہم اسے مستقل طور پر بالوں کی افزائش روکنے کا ثابت شدہ طریقہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل