Tuesday, September 22, 2026
 

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، اقتصادی و علاقائی تعاون بڑھانے کا عزم

 



وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و علاقائی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کو خطے کے دو طاقتور ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک وسیع انسانی صلاحیتوں اور بھرپور وسائل کے حامل ہیں، جنہیں مشترکہ طور پر بروئے کار لا کر کئی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران اپنی صلاحیتوں کو یکجا کرکے اور مل کر آگے بڑھیں تو داخلی اور علاقائی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے اپنی متعدد ضروریات پوری کرنے کی پوزیشن میں آسکتے ہیں۔ Pakistan’s Interior Minister to Pezeshkian: We Will Further Develop Tehran-Islamabad Relations ???? Sayed Mohsen Naqvi, Pakistan’s Interior Minister, emphasized the expansion of cooperation between the two countries in the areas of trade, economy, tourism, politics, culture, and… pic.twitter.com/LX3VH30rvj — Tehran Times (@TehranTimes79) September 21, 2026 انہوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام کے مسلسل باہمی رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امریکی مداخلت بڑھنے کے تناظر میں دونوں مسلم ممالک کے حکام کے یکے بعد دیگرے اجلاس مسلسل روابط کا واضح مظہر ہیں۔ ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، سیاحت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں سے متعلق قریبی روابط اور مشترکہ سرمایہ کاری تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ اقتصادی تعاون میں سہولتیں فراہم کرنے اور دوطرفہ روابط کا دائرہ وسیع کرنے سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ انہوں نے علاقائی صلاحیتوں اور دستیاب وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا ک پاکستان اور ایران کے تعلقات اس سے پہلے کبھی موجودہ سطح پر نہیں رہے۔ اسلام آباد تہران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ محسن نقوی نے تجارت اور معیشت کے ساتھ سیاحت، سیاست، ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں بھی پاک ایران تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ان تمام شعبوں میں باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل