Loading
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے میکنزم کے تحت قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کردی اور نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ 70 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 23 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔
وزارت توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے، قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل کے باعث کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل