Loading
نجی کلینکس کو مبینہ جرمانوں کے خلاف ڈاکٹرز کی جانب سے وزیراعلیٰ کو لکھے جانے والے خط پر ن لیگی رکن نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبینہ خط پر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن امجد علی جاوید نے تحریک التوا جمع کروائی۔
تحریک التوا میں وزیر اعلیٰ کو لکھے خط میں ڈاکٹری کا پیشہ انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار قرار دیا گیا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹرز روزی روٹی کیلئے شدید جدوجہد کر رہے ہیں۔
تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں قابل ڈاکٹرز مجبور ہو کر ملک چھوڑ کر بیرون ملک جا رہے ہیں، ایک جانب سرکاری اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے، مناسب سہولیات اور ادویات کی شدید کمی ہے۔
تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ دوسری جانب ہیلتھ کیئر کمیشن نجی شعبے سے راتوں رات آئیڈیل اور یورپی معیار نافذ کرنے کی توقع ہے، خط میں کہا گیا کہ چھوٹے کلینکس پر جارحانہ اور سزا پر مبنی ماڈل مسلط کرنا بنیادی ہیلتھ کیئر سسٹم کی کمر توڑ رہا ہے۔
تحریک کے متن میں لکھا گیا ہے کہ چھوٹے کلینکس اور بڑے اسپتالوں کیلئے انڈیکیٹرز کو سادہ، عملی اور مختصر بنانے کا مطالبہ خط میں کیا گیا، خط میں کہا گیا کہ چھوٹے کلینکس پر بھاری جرمانوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، شعبہ طب کی صورتحال پر شعبے سے وابستہ افراد اور سول سوسائٹی میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے۔
تحریک التوا کار کو با ضابطہ قرار دے کر ایوان میں بحث کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل