Loading
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر موٹروے کوہر قسم کی آمد و روفت کیلیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 23 ستمبر بدھ کی شام سے موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
اسی طرح موٹروے M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ ، فتح جنگ/ ترنول انٹرچینج ، سنگجانی/AWT انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج ، برہان انٹرچینج ، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی بھروٹھا نہر انٹرچینج، چھچھ انٹرچینج بند رہیں گے۔
23 ستمبر، بدھ کی شام سے موٹروے M-14 ہکلہ تا کنڈل بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی اور ہکلہ،فتح جنگ انٹرچینج، پنڈی گھیپ انٹرچینج، کھڑپہ انٹرچینج، تراپ انٹرچینج، داؤد خیل انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹرچینج، عیسی خیل انٹرچینج، کنڈل انٹرچینج بھی بندرہیں گے۔
اسی طرح 23 ستمبربدھ کی شام سے جی ٹی روڈ N-5, اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند رہے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل