Loading
ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا مختصر چار روزہ تربیتی کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم پرجاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کریبیئن لیگ میں مصروفیات کے بعد اسکواڈ میں شامل کھلاڑی عثمان خان، صائم ایوب، معاذ صداقت، حسن نواز اور سفیان مقیم بارباڈوس سے لندن پہنچ گئے ہیں، یہ کھلاڑی بدھ کو پاکستان اسکواد کا حصہ بن جائیں گے۔
دریں اثنا کیمپ کمانڈنٹ اور پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشین گیمز میں شرکت کے حوالے سے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کریں گے جبکہ کیمپ کے اختتام پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان اظہار خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد سلمان مرزا بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ متبادل محمد وسیم جونیئر کو 15رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان) عبدالصمد (نائب کپتان)ابرار احمد، احمد دانیال،عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس،حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت،محمد وسیم جونیئر،سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر) بھی شامل ہیں۔
پانچ رکنی اسپورٹ اسٹاف مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)،ایشلی نوفکے (بولنگ کوچ)، شین میکڈرماٹ (فیلڈنگ کوچ)،محمد طاہر (فزیو تھراپسٹ)، عمران اللہ ( ٹرینر) اور عثمان ہاشمی (اینالسٹ ) پرمشتمل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل