Loading
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران سعودی عرب اپنی فوج بھیجنے کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر ینبع کی حفاظت کے لیے فوجی اہلکار، ریڈار اور دفاعی نظام بھیجیں گے۔
ایمانوئل میکرون نے یہ بھی واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے سعودی عرب کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے، فرانس کا مقصد ینبع کے اہم توانائی مرکز کو محفوظ بنانا ہے کسی تنازع میں براہِ راست شامل ہونا نہیں۔
خیال رہے کہ ینبع سعودی تیل کی برآمد کے لیے اہم بندرگاہ ہے اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باعث اس راستے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے حالیہ دنوں میں ینبع میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں اہم پائپ لائن تباہ ہوگئی تھی۔
تاہم سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہےمکہ ایسٹ ویسٹ تیل پائپ لائن دوبارہ فعال کر دی ہے جو خلیج کے بجائے بحیرۂ احمر کے راستے تیل کی ترسیل میں مدد دیتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل