Thursday, September 24, 2026
 

نیتن یاہو کی تقریر پر سعودیہ، ایران، قطر سمیت درجنوں وفد کا واک آؤٹ؛ ویڈیو وائرل

 



اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تقریر کے آغاز پر درجنوں ممالک کے وفود نے احتجاجاً ہال سے واک آؤٹ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہال سے نکلنے والے وفود میں ایران، قطر، سعودی عرب اور فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے شامل تھے جبکہ دیگر ممالک کے وفود بھی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ اے ایف پی کے مطابق فلسطینی وفد نے پہلے ہی دیگر ممالک کے سفارتی مشنز کو ایک پیغام بھیج کر نیتن یاہو کی تقریر کے آغاز پر اجتماعی واک آؤٹ میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر شروع ہوتے ہی متعدد وفود ہال سے باہر چلے گئے جبکہ بعض ارکان نے نیتن یاہو کی تقریر کے دوران نعرے بھی لگائے اور احتجاج کیا۔  دستیاب رپورٹس میں واک آؤٹ کرنے والے ممالک میں ایران، قطر، سعودی عرب، فلسطین، پاکستان، ترکیہ اور دیگر عرب و مسلم ممالک کے نام سامنے آئے ہیں۔ کم از کم 77 افراد نے اجلاس کا واک آؤٹ کیا جس سے ہال تقریباً خالی ہوگیا اور نیتن یاہو کو اپنی جھینپ مٹانے کے لیے کہنے پڑا کہ ان مندوبین نے بزدلی کا مظاہرہ کیا اگر ہال میں موجود دیگر افراد بھی ان سے متفق ہیں تو وہ بھی چلے جائیں۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی کے اجلاس صدر نے نعرے بازی اور احتجاج کرنے والوں کا بارہا خاموش رہنے کی ہدایت کی لیکن کوئی بھی نیتن یاہو کی تقریر سننے کو تیار نہیں تھا اور پھر ہال خالی ہوگیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پہنچنے پر عمارت کے باہر درجنوں مظاہرین نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی۔ مظاہرین نے نیتن یاہو کے پتلے کو پھانسی بھی دی جس پر شیطان لکھا ہوا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل