Thursday, September 24, 2026
 

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

 



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے غیرقانونی کرنسی اور حوالہ  ہنڈی کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے درج ایف آئی آرکے سلسلے میں لائٹ ہاؤس میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی کرنسی اور ہنڈی، حوالہ میں ملوث ایک اور ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا گیا، جس میں غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت اور غیرقانونی ہنڈی حوالہ سےمتعلق بڑی تعداد میں اہم ڈیجیٹل شواہد اور قابل اعتراض مواد موجود تھا۔ ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزم کو برآمد شدہ موبائل فون سمیت مزید قانونی کارروائی کےلیے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کے تھان ےمنتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ موبائل فون سے حاصل ہونے والے ڈیجیٹل شواہد کا مزید تکنیکی اور فرانزک تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتےہوئے غیرقانونی کرنسی کی خرید وفروخت اور ہنڈی حوالہ سرگرمیوں میں ملوث دیگر ممکنہ عناصر اور سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جارہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل