Sunday, October 04, 2026
 

کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے 42 ہزار سے زائد امریکی ڈالر برآمد

 



پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ حکام کے مطابق امارات ائیرلائن کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے دبئی جانے والی ایک خاتون مسافر سے 42 ہزار 728 امریکی ڈالر کے مساوی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق مذکورہ خاتون مسافر نے کرنسی سے متعلق غلط بیانی اور غلط ڈیکلریشن جمع کرائی تھی، شک کی بناء پر جب مسافر کی سامان کی تلاشی کی گئی تو مختلف غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ برآمد کرنسی میں 33 ہزار 600 امریکی ڈالر، 300 یورو، 2 ہزار 570 برطانوی پاؤنڈ اور 19ہزار 815 اماراتی درہم شامل ہیں۔ برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسیوں کی مجموعی مالیت پاکستانی روپے میں ایک کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔ خاتون مسافر کی جانب سے مبینہ غلط ڈیکلریشن پر کرنسی کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969 کے تحت ضبط کرلی گئی ہے اور مسافر کے خلاف مزید قانونی کاروائی کے لیے  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل