Sunday, October 04, 2026
 

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کس کے دور میں آئی؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی کو مناظرے کا چیلنج

 



وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی خیبر پختونخوا میں عمران خان کے دور میں آئی، وہ صوبے میں دہشت گردوں کو بسانے کے سب سے بڑے ہامی تھے، اسمبلی تقاریر اور میڈیا ریکارڈ اس کے گواہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت شہری شہداء کے گھروں میں فاتحہ خوانی کے لیے جانے سے بھی انکاری ہے، وفاق سے اقتدار جانے کے بعد صوبے کے ہر وزیراعلیٰ نے وفاق پر حملہ کیا، 9 مئی کا واقعہ اس کے علاوہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کی قیادت سرکاری مال لوٹنے کے ساتھ دہشت گردوں کو بھتے کی صورت میں حصہ دیتی ہے، آپ دہشت گردوں کے پارٹنر ہیں، خیبرپختونخوا میں بہنے والے خون میں آپ کے ہاتھ بھی رنگے ہیں، قوم اور خدا آپ سے حساب لے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد وطن کی وحدت اور وفاق کی علامت ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی شناخت ہے، ہمارے شہداء اپنے مقدس خون سے اس کی آبیاری کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام اور بہادر افواج اندرونی و بیرونی دشمنوں سے ٹکرانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، ان شاء اللہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل