Sunday, October 04, 2026
 

کوٹلی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی 

 



آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے کالا ڈھاب میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے آزاد کشمیر پولیس کے کانسٹیبل عبدالروف شدید زخمی ہو گیا۔ فسادی جتھے کے کارندوں نے سڑک بند کر رکھی تھی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر پولیس نے ٹریفک کی بحالی کے لیے کارروائی کی۔ اس دوران فسادی جتھے کے مسلح کارندوں نے پولیس اہلکاروں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے آزاد کشمیر پولیس کے اہلکار کانسٹیبل عبدالروف کو گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کانسٹیبل عبدالروف کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ یہ واقعہ فسادی جتھے کے پُرامن ہونے کے دعووں کی نفی اور اس کے پُرتشدد طرزِ عمل کا واضح ثبوت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل