Sunday, October 04, 2026
 

کراچی؛ بن قاسم میں حاملہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل، شوہر ساتھی سمیت گرفتار

 



بن قاسم میں حاملہ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود میں نامعلوم لڑکی کی سر پر گولی لگی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی تحقیقات کے دوران مقتولہ کے شوہر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس نے جدید تفتیشی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اندھے قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کی۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اور وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل کے محرکات اور واقعے میں ملوث دیگر عناصر کے کردار کو بھی تفتیش کے ذریعے سامنے لایا جائے۔ آئی جی سندھ نے پولیس ٹیم میں شامل ایس ایچ او، ایس آئی او اور دیگر افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل