Loading
کوئٹہ کے کچلاک یارڈ میں شنٹنگ کے دوران جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، ریلوے حکام کے مطابق انجن نمبر 5120 لائن نمبر 3 پر پٹڑی سے اترا۔
ریلوے حکام کے مطابق متبادل انجن نمبر 5126 فراہم کرکے جناح پیپلز ٹرین کو کچلاک سے سریاب روانہ کر دیا گیا، ٹرین صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کچلاک سے روانہ ہوئی اور 11 بج کر 30 منٹ پر سریاب پہنچ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انجن کے پٹڑی سے اترنے کی وجہ فش پلیٹ کی چوری بتائی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی اصل وجہ اور دیگر حقائق جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق جناح پیپلز ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل