Monday, October 05, 2026
 

صاحبزاہ فرحان کو قومی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

 



پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کیلیے نئے کھلاڑی کا انتخاب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں ٹی ٹوئنٹی کپتان کی تبدیلی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ٹی ٹوئنٹی کپتان تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا سے قیادت واپس لے لی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ایشین گیمز کے بعد سامنے آیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل