Monday, October 05, 2026
 

اب حملہ ہوا تو پڑوس ممالک میں امریکی فوجی اڈے بھی محفوظ نہیں رہیں گے؛ ایران

 



ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کی گئی تو اس کے شعلے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ امریکا انتخابات سے پہلے یا بعد میں، اگر براہ راست یا اسرائیل کے کہنے پر ایران کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو ایرانی مسلح افواج امریکی مفادات کو نشانہ بنانے میں کسی حد کی پابند نہیں ہوں گی۔ انھوں نے خطے میں امریکی فوجی اڈے رکھنے والے پڑوسی ممالک کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب حملے کا جواب امریکی فوجی تنصیبات اور مفادات کو نشانہ بنائیں گے۔ میجر جنرل علی عبداللہی کے مطابق خطے میں امریکی فوجی موجودگی بدامنی اور معاشی مشکلات کی ایک بڑی وجہ ہے۔  ایرانی فوجی سربراہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے فوجی مرحلے میں داخل ہونے سے متعلق اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔ انھوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی پر بھی زور دیا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کے بارے میں غیر مصدقہ اور غیر معتبر بیانات دینے سے گریز کرے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران نے اپنی سات شرائط امریکا تک پہنچائی ہیں جس پر امریکی جواب بھی ایران کو موصول ہوچکا ہے لیکن تاحال اس کے مندرجات سامنے نہیں آئے ہیں۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل