Loading
دنیا بھر میں ’مسٹر بین‘ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے برطانوی اداکار روون ایٹکنسن تقریباً 40 سال بعد ایک بار پھر ویسٹ اینڈ کے کامیڈی اسٹیج پر جلوہ گر ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
71 سالہ اداکار فروری 2027 میں لندن میں ’روون لائیو‘ کے عنوان سے اپنے نئے کامیڈی شو کا آغاز کریں گے۔
یہ شو 8 فروری سے 13 مارچ 2027 تک لندن کے جیلین لین تھیٹر میں پیش کیا جائے گا۔ اس دوران روون ایٹکنسن اپنے مشہور کردار مسٹر بین کے علاوہ ’بلیک ایڈر‘ اور ’ناٹ دی نائن او کلاک نیوز‘ کے منتخب اسکیچز بھی پیش کریں گے، جبکہ ناظرین کو کچھ نیا مزاحیہ مواد بھی دیکھنے کو ملے گا۔
’روون لائیو‘ کی تیاری میں اداکار کے دیرینہ ساتھی رچرڈ کرٹس اور بین ایلٹن بھی شامل ہیں، جبکہ موسیقار ہاورڈ گڈال بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
اسٹیج پر واپسی کے حوالے سے روون ایٹکنسن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ابتدائی کیریئر کی پہچان بننے والے کرداروں اور اسکیچز کو دوبارہ اسٹیج پر پیش کرنے کا خیال خاصا دلچسپ لگا۔ یوں تقریباً چار دہائیوں بعد ان کی ویسٹ اینڈ کامیڈی اسٹیج پر واپسی مداحوں کے لیے بھی خاص موقع بننے جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل