Loading
بھارتی ریاست گجرات میں ایک نوجوان جوڑے کی خودکشی کا واقعہ اس وقت مزید افسوسناک صورت اختیار کرگیا جب دونوں نے اپنے آخری لمحات انسٹاگرام پر لائیو کیے اور اسے دیکھنے والوں میں ان کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 اکتوبر کو ہیرا پور گاؤں کے مضافاتی جنگلات میں 16 سالہ لڑکی اور 23 سالہ نوجوان نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن شروع کیا۔ پولیس کے مطابق دونوں اپنے اپنے گاؤں سے تقریباً 20 کلومیٹر کا سفر کرکے جنگل کے علاقے میں پہنچے تھے۔
رپورٹس کے مطابق تقریباً 57 افراد نے اس لائیو سیشن کو دیکھا، جن میں نوجوان جوڑے کے والدین بھی شامل تھے۔ اہل خانہ نے صورتحال کا علم ہونے کے بعد فوری طور پر ضلع کے ایک پولیس تھانے سے رابطہ کیا اور واقعے کی اطلاع دی۔
پولیس نے دونوں کو تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کیں، تاہم علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص دستیابی اور درست مقام کا تعین کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث امدادی کارروائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی حالات سے بظاہر یہ اشارہ ملتا ہے کہ دونوں خاندان اس رشتے کے حق میں نہیں تھے۔ دوسری جانب واقعے کی ویڈیو ان بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی موجود ہے جہاں اسے لائیو دیکھنے کے بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔
پولیس ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو دونوں کو مردہ پایا گیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل