Loading
کینیڈا کے صوبے نووا اسکوٹیا میں ایک گھر کی تزئین و مرمت کے دوران بڑھئی کو فرش کے نیچے سے 51 برس سے گمشدہ والٹ مل گیا۔
میٹی گولڈ اسمتھ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈارٹ ماؤتھ کے وکٹوریہ روڈ پر واقع ایک گھر میں کام کر رہے تھے کہ انہیں فرش کے نیچے یہ والٹ۔
والٹ کے اندر اس کے مالک کا ڈرائیونگ لائسنس، ڈارٹ ماؤتھ ہائی اسکول کا طالب علم شناختی کارڈ، ہاتھ سے لکھا ہوا پیدائش کا سرٹیفکیٹ، ایک ڈالر کا نوٹ اور 1975 میں ہونے والے ڈرامے ’ہیملٹ‘ کی تھیٹر ٹکٹ موجود تھی۔
گولڈ اسمتھ نے والٹ کے مالک کو تلاش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور تفصیلات شیئر کیں۔ ان کی پوسٹ ڈونا گلروئے تک پہنچی، جنہوں نے والٹ میں موجود چیزوں کو دیکھ کر پہچان لیا کہ یہ ان کے شوہر رچرڈ گلروئے کا والٹ ہے۔
رچرڈ گلروئے (جو اب 68 سال کے ہیں) کو ان کا والٹ ملنے کی اطلاع کے صرف تین دن بعد یہ 51 سال پرانی چیز واپس کر دی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل