Loading
کرک میں مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد کی پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ داؤد خان اور ان کے گنر فرہاد شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان مزید پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث مسلح ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل