Loading
خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نیو کڑپہ، ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے تھے۔
نمازِ جنازہ میں پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے شہداء کو سلامی دی گئی اور پھول چڑھائے گئے۔
شہداء کے جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز اور احترام کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوا، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل