Loading
لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناخت کے ساتھ امریکی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا.
مسافر پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-797 کے ذریعے ٹورنٹو روانہ ہو رہا تھا۔مسافر نے امریکی پاسپورٹ پر خود کو عابد علی ظاہر کیا.
امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی شناخت مشکوک پائی گئی. مزید تفتیش پر امریکی پاسپورٹ پر لگی 22 مئی 2026 کی آمد کی مہر جعلی نکلی۔
امیگریشن ریکارڈ کے مطابق اصل پاسپورٹ ہولڈر 23 مارچ 2026 کو پاکستان سے بیرون ملک روانہ ہو چکا تھا۔
مسافر اپنی اصل شناخت ظاہر نہ کر سکا، امیگریشن حکام نے مزید تصدیق کے بعد آف لوڈ کر دیا۔
مزید قانونی کاروائی کے لیے مسافر کو ایف آئی اے، اے ایچ ٹی سی لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل