Loading
بعض شہریوں نے صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دورِ حکومت میں دہشت گردی اور کرپشن میں اضافہ ہوا، جبکہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر رہے۔ ان کے مطابق سابقہ صوبائی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔
شہریوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خاتمے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے یومِ نجات قرار دیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پر گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ایک قبضہ گروپ قابض تھا، جہاں کرپشن کی انتہا تھی۔
شہریوں کے مطابق خیبرپختونخوا کو وفاق سے ملنے والی تمام رقم دھرنوں پر خرچ کی گئی، جس کے باعث صوبہ بہت پیچھے رہ گیا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے نئے انتظامی سیٹ اپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے صوبے میں امن، ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل