Loading
مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے دوران ایمان افروز مناظر نے دلوں کو چھو لیا خانہ کعبہ کے گرد بارش کی بوندوں میں بھیگتے عمرہ زائرین طوافِ کعبہ میں مصروف رہے اور عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔
بارش کے دوران مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں زائرین نے بارانِ رحمت کے درمیان طوافِ کعبہ جاری رکھا۔
بارش سے مسجد الحرام اور گردونواح کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر بھی دیکھے گئے۔
بارش کی بوندوں میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے زائرین کے مناظر نے حرم شریف کی روحانی فضا کو مزید دلکش بنا دیا۔
قدرت کے اس حسین منظر میں عبادت، عقیدت اور روحانیت کا امتزاج دیکھنے کو ملا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل