Thursday, October 15, 2026
 

ملک میں رواں سال مون سون کا سیزن گرم ترین ریکارڈ

 



رواں سال مون سون سیزن 7 سال بعد دوسری مرتبہ پاکستان کی تاریخ کا گرم ترین سیزن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مون سون 2026 لگ بھگ 7سال بعد پاکستان کی تاریخ کا گرم ترین سیزن قرار پایا، مون سون سیزن کے دوران بلوچستان کے علاقے تربت میں درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ بلوچستان کےعلاقےتربت میں جولائی کےمہینےکے اوائل، وسط اور آخر میں (7جولائی، 12جولائی، 30 اور 31 جولائی) کوسیزن کے گرم ترین دن ریکارڈ کیے گئے۔ اس کےبرعکس گلگت بلتستان کےعلاقے اسکردو میں 23 اور 26 سمتبرکو درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جو مون سون سیزن کے اختتامی دور میں سرد موسمی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی مقدارمیں نمایاں فرق دیکھا گیا، بیشترعلاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں، تاہم گلگت بلتستان میں بارشوں کی مقدارمعمول سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں مون سون بارشیں معمول سے 51 فیصد کم رہیں جبکہ بلوچستان میں معمول سے 34 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔ اسی طرح آزاد کشمیر میں بارشوں کی مقدار معمول سے 18 فیصد کم رہی جبکہ خیبرپختونخوا میں معمول سے 16 فیصد اور پنجاب میں 4 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم ملک کے دیگرحصوں کے مقابلے میں گلگت بلتستان میں مون سون بارشیں معمول سے 5 فیصد زیادہ رہیں۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق مون سون سیزن کے دوران بعض علاقوں میں شدید بارشیں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ لاہورکے ہوائی اڈے پر 23 جولائی 2026 کو ایک ہی روز کے دوران 252 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گوجرانوالہ میں جولائی کے مہینے کے دوران مجموعی طور پر 607 ملی میٹر بارش ہوئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل