Saturday, October 17, 2026
 

سعودی عرب کے ساحل کے قریب دو الگ الگ بحری ٹینکروں پر حملے

 



سعودی عرب کے ساحل پر الجبیل کے قریب دو الگ الگ بحری ٹینکروں پر حملے ہوئےہیں. یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق پہلا واقعہ الجبیل کے شمال مشرق میں تقریباً 68 ناٹیکل میل (126 کلومیٹر) کے فاصلے پر پیش آیا جس میں ایک ٹینکر کو نامعلوم پراجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔ عملے کے تمام ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا، اور ماحولیاتی اثرات کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔  دوسرا واقعہ الجبیل کے شمال مشرق میں 78 ناٹیکل میل (144 کلومیٹر) کے قریب حملہ کیا گیا۔ ٹینکر کو ایک چھوٹی کشتی سے فائر کیے گئے آر پی جی سے نشانہ بنایا گیا جس سے اس کے کوارٹر کو نقصان پہنچا۔ دوسرے حملے میں بھی عملے کے تمام ارکان کو محفوظ بتایا گیا جبکہ حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل