Loading
وزیراعظم میاں شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اگلے ہفتے پشاور کا دورہ کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں مرکزی اہم شخصیات گورنر ہاؤس پشاور آئیں گی جہاں وہ گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے علاوہ مشاورتی کونسل کے ارکان کے ساتھ بھی نشست کریں گی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد کی صورت حال کے حوالے سے نظام کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ اور ایریا ڈویلپمنٹ کے نظام کے بارے میں بھی ہدایات دیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل