Tuesday, October 20, 2026
 

سعد اور انس رضوی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل لاہور ہائیکورٹ میں پیش

 



لاہور ہائی کورٹ میں حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کیخلاف درج مقدمات سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جواد ظفر نے سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی سے متعلق ثروت فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سعد رضوی اور انس رضوی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت کے روبرو پنجاب حکومت کے وکیل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ چنرل پنجاب فرخ خان لودھی نے رپورٹ پیش کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کے خلاف پنجاب میں 54 مقدمات درج ہیں، سعد رضوی 4 اور انس رضوی 5 مقدمات میں اشتہاری ہیں، اے ٹی سی عدالت کے حکم پر دونوں بھائیوں کے خلاف اشتہارات دیے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں بھائیوں کو کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا، عدالت نے درخواست پر سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کے مطابق سعد رضوی اور انس رضوی کو نامعلوم افراد نے اٹھالیا ہے، اب معلوم نہیں کہ وہ دونوں کہاں اور کس حالت میں ہیں، عدالت دونوں کی بازیابی کا حکم دے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل