Tuesday, October 20, 2026
 

سہ ملکی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

 



انگلینڈ نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی سرزمین پر 21 سال بعد مدمقابل آئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین پاکستانی سرزمین پر آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا جس میں انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی تاہم سیریز 2-3 سے پاکستان کے نام رہی تھی۔ انگلینڈ نے 20 سال بعد 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے تھے اور تینوں میں ہی اسے شکست ہوئی تھی۔ موجودہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی اور پاکستان پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ حال ہی میں سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر آنے والی انگلش ٹیم نے پاکستان میں آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 1987-88 میں جیتی تھی۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم اپنی سرزمین پر آخری تین ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو راولپنڈی میں کھیلے گئے گزشتہ 10 ون ڈے میچز میں سے صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل