Loading
بلوچستان پسنی میں دفاعِ وطن کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر وجاہت وحید شہید کو انکے آبائی شہر لاہور میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
میجر وجاہت وحید شہید کی نمازِجنازہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسدِ خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
نمازجنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور، سینئرصوبائی وزراء، سول و ملٹری افسران اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
میجروجاہت وحید شہید نے 18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا، انکے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل